واشنگٹن (جنگ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد وینزویلا کے تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی اس آمدنی کو تحفظ دینا ہے جو امریکی ٹریژری کے کھاتوں میں رکھی گئی ہے، خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق تاکہ اسے کسی بھی قسم کی “ضبطی یا عدالتی کارروائی” سے بچایا جا سکے۔ وائٹ ہاؤس نے ہفتے کے روز یہ بات بتائی۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک فیکٹ شیٹ میں کہا گیا۔صدر ٹرمپ وینزویلا کے تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی کی ضبطی کو روک رہے ہیں، کیونکہ ایسی ضبطی وینزویلا میں معاشی اور سیاسی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے امریکا کی اہم کوششوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔