• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی تبدیلی کی بات بالکل محسوس نہیں ہوتی، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر صحافی و تجزیہ کار انصار عباسی کا کہنا ہے کہ میرے باوثوق اور پراعتماد ذرائع بتاتے ہیں کہ حکومت کہیں نہیں جارہی ہے اور کسی کو ونڈربوائے کی تلاش بھی نہیں ہے۔سینئر صحافی و تجزیہ کار محمد مالک نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کی بات بالکل محسوس نہیں ہوتی، میں نے کبھی نہیں کہا حکومت چھ ماہ میں فارغ ہوجائے گی۔ سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ کامیاب نیلامی سے علی ترین کو ان کی تنقید کا جواب مل گیا ہوگا۔وہ جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کر رہے تھے۔ میزبان شہزاد اقبال نے ابتدائیہ میں کہا کہ سوشل میڈیا، اخبارات اور مین اسٹریم میڈیا میں حکومتی سیٹ اپ کے تبدیلی کو لے کر کچھ قیاس آرائیاں سامنے آرہی ہیں کسی کا کہنا ہے کہ سیاسی گرینڈ پلان میں ونڈر بوائے کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار انصار عباسی نے کہا کہ میں نے جو محمد مالک کی بات سنی تھی اس سے مجھے یہی تاثر ملا کہ چھ مہینے میں کچھ ہوجائے گا۔ میں اپنا تجزیہ سائیڈ پر رکھتے ہوئے بطور رپورٹر آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے اپنی سورس کو اپروچ کیا جس کے اوپر میں اعتماد کرسکتا ہوں اور اس سورس کا تعلق ونڈر بوائے لانے والوں کے ساتھ ہے انہوں نے مجھے دو ٹوک انداز میں کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہونے جارہا ہے۔ تھوڑی دیر پہلے مجھے ایک فون آیا میں نے انہیں اپروچ نہیں کیا وہ پنڈی سے تعلق رکھتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید