• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم عمان سے گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو عمان سے گرفتار کر لیا۔ملزم علی حیات کو عمان سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ملزم کے خلاف سال 2024 میں قتل کی دفعات کے تحت تھانہ بھاگٹانوالہ سرگودھا میں مقدمہ درج تھا۔ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کیا تھا۔ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا ہے۔حکام کے مطابق ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول عمان کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید