• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمان کا مولانا سلطان کی شہادت پر اظہار افسوس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) امیر جے یو آئی پاکستان مولانا فضل الرحمان نے ممتاز عالم دین، رہنماء جے یو آئی وزیرستان ،مسؤل وفاق المدارس وزیرستان مولانا سلطان کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا سلطان کی شہادت کی خبر سے دلی دکھ افسوس ہوا،مولانا فضل الرحمان نےدعاکی کہ اللہ کریم مرحوم کی شہادت کو قبول کرئے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام اورلواحقین کوصبر جمیل عطاکرئے ،مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی فوری تحقیقات کر کے ملزمان کو نشان عبرت بنایا جائے،مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ کے پی کے اور بلوچستان میں مسلسل بڑھتی دہشتگردی افسوسناک ہے، ریاست شہریوں کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
اہم خبریں سے مزید