کراچی ( نیوز ڈیسک)نزلہ مرد اور خواتین پر مختلف اثر ڈالتا ہے، سائنس بتاتی ہے کیوں؟ خواتین میں علامات زیادہ شدید اور طویل، ایسٹروجن سے مدافعتی ردِ عمل تیز، وائرس سست ہوتا ہے۔مردوں میں ٹیسٹوسٹیرون سوزش کو کم کرتا ہے، ابتدائی علامات نسبتاً ہلکی لیکن بخار زیادہ ہو سکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا پر رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سائنس کے مطابق عام نزلہ مردوں اور خواتین پر یکساں اثر نہیں کرتا کیونکہ ہارمونز، حیاتیاتی اور رویے کے فرق اس میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ خواتین میں ایسٹروجن مدافعتی ردِ عمل کو بڑھاتا ہے، جس سے وائرس سست ہوتا ہے لیکن سوزش اور شدید علامات جیسے تھکاوٹ، پٹھوں میں درد اور سر درد زیادہ دیر تک رہ سکتے ہیں۔