• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصفہ بھٹو سے انڈونیشیا کی نائب وزیر تجارت کی ملاقات

کراچی( نیوزایجنسی)رکن قومی اسمبلی خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے انڈونیشیا کی نائب وزیر تجارت ڈیا رو رو ایسٹی وڈیا نے ملاقات کی اور پاکستان اور انڈونیشیا کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا، جس میں خواتین کی بااختیاری، ماحولیاتی تحفظ، سماجی بہبود، پائیدار ترقی اور عوامی رابطوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔ خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے سماٹرا میں حالیہ لینڈ سلائیڈز اور سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان اور تباہی پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ نائب وزیر تجارت کا پاکستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور انڈونیشیا کے دیرینہ تعلقات کاعکاس ہے ۔ سندھ میں 2022 کے سیلابوں کے غیرمعمولی اثرات کا ذکر کرتے ہوئے خاتون اول نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت اور وژن کے تحت حکومت سندھ نے دو ملین سے زائد ماحولیاتی تحفظ والی رہائش گاہیں تعمیر کی ہیں، جو عالمی ریکارڈ کی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان گھروں کےزمین کی ملکیت خواتین سربراہان کے نام منتقل کی گئی ہیں ، جو خواتین کی بااختیاری، اقتصادی تحفظ اور سماجی وقار کو مضبوط کرنے کا تاریخی اقدام ہے۔
اہم خبریں سے مزید