• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف شہروں سے حاصل 46 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

اسلام آباد(آئی این پی)ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کئے گئے 46 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، پشاور، بنوں اور کوئٹہ کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے ذرائع کے مطابق تمام ماحولیاتی نمونے نومبر 2025 کے دوران حاصل کئے گئے تھے، 2025 کے اب تک 611 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو کی تصدیق ہو چکی ہے۔
اہم خبریں سے مزید