• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بنگلہ دیش تعاون پر بھارتی تبصرہ مسترد

  اسلام آباد( صالح ظافر)پاکستان نے مختلف شعبوں میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعمیری تعاون سے متعلق بھارتی ریمارکس کو دوٹوک انداز میں مسترد کر دیا ہے۔ خارجہ امور سے متعلق اعلیٰ سطحی ذرائع نے ہفتے کی شام دی نیوز/جنگ کو بتایا کہ نئی دہلی کو اسلام آباد اور ڈھاکا کے باہمی تعلقات پر تبصرہ کرنے کا کوئی جواز (locus standi) حاصل نہیں اور“بنگلہ دیش کی جانب سے جے ایف-17 تھنڈر ملٹی رول فائٹر طیاروں کی ممکنہ خریداری کے حوالے سے بھارتی مشاہدات مکمل طور پر بے محل ہیں۔”اس سے قبل بھارت نے کہا تھا کہ وہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کی ممکنہ خریداری سے متعلق ہونے والی بات چیت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، اور اس بات پر زور دیا تھا کہ نئی دہلی اپنی قومی سلامتی سے جڑے تمام معاملات کی نگرانی کرتا ہے۔بھارتی وزارتِ خارجہ (MEA) کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا،“ہم تمام ایسی پیش رفت پر کڑی نظر رکھتے ہیں جن کا ہماری قومی سلامتی سے تعلق بنتا ہو‘‘۔ڈھاکا اور کراچی کے درمیان 29 جنوری سے براہِ راست پروازوں کی بحالی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں، اور یہ کہ آیا بھارتی فضائی حدود کے استعمال کے لیے بھارت کی اجازت درکار ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید