لندن( جنگ نیوز)برطانیہ میں ایلون مسک کی ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو شدید تنقید اور ممکنہ پابندی کا سامنا ہے اور پلیٹ فارم سے منسلک ایک مصنوعی ذہانت (اے آئی)چیٹ بوٹ پر خواتین اور بچوں کی تصاویر کو نازیبا انداز میں تبدیل کرنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے اس معاملے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ڈیپ فیک مواد کو ʼʼانتہائی گھنائونا اور ناقابلِ برداشتʼʼقرار دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو بچوں اور خواتین کے تحفظ کی مکمل ذمہ داری لینا ہوگی۔