جمرود(نمائندہ جنگ) جمرود کی سب تحصیل ملاگوری میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فوسز کے مابین ہگتہ کے روز جھڑپ ہوئی ہے جس کے دوران ایک عسکریت پسند جان ایک زخمی جبکہ سیکورٹی فورسز نے دو عسکریت پسندوں کو زندہ گرفتار کر لیا ہے۔سیکیورٹی فورسز زرائع کے مطابق اس جھڑپ میںلانس نائیکرحمت اللہ شہید ہو گیا ہے جبکہ ان کے چار جوان زخمی ہو گئے ہیں ۔ یہ واقع ہفتہ کے روز ملاگوری کے علاقہ مراد ڈنڈ میں پیش آیا ہے ۔واقع کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی گورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی ۔سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن کیا شام تک جاری رہا ۔