کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست مسسی سپی کے شہر ویسٹ پوائنٹ میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو حراست میں لےلیا ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ شہر میں تین مقامات پرکی گئی، فائرنگ کے واقعات کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔کاؤنٹی شیرف ایڈی اسکاٹ نے فائرنگ کے حوالے سے فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بدقسمتی سے آج رات ہمیں اپنی کمیونٹی میں ایک المیے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔حکام نے تاحال فائرنگ کے بارے میں مزید تفصیلات یا ہلاک ہونے والوں کی شناخت جاری نہیں کی۔