• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن، نیب نے میئر کراچی سے تفصیلات طلب کرلیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کے ڈویلپمنٹ پروجیکٹس میں میگا کرپشن کے انکشاف پر نیب کراچی نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے گزشتہ 5 سالوں کے ترقیاتی پروجیکٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔ نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ کے ایم سی کے ڈویلپمنٹ پروجیکٹس میں میگا کرپشن کی شکایت موصول ہوئی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہےکہ 2020 سے 2025 تک مکمل کیےگئے پروجیکٹس یا جن پر کام جاری ہے اسکی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ خط میں ہدایت کی گئی ہےکہ نیب آرڈیننس کی سیکشن 27 کے تحت تفصیلات 15 جنوری سے پہلے نیب کراچی بیورو کو دی جائیں۔
اہم خبریں سے مزید