• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کیساتھ سفارتی تعلقات بحالی کیلئے بات چیت کا آغاز کر دیا، وینزویلا

کاراکاس( اے ایف پی) وینزویلا نے وفد واشنگٹن بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات بحالی کیلئے بات چیت کا آغاز کر دیا، عبوری صدرکے مطابق امریکی کارروائی غیر قانونی اور جارحانہ تھی ، تاہم وینزویلا اس کا جواب سفارتی ذرائع سے ہی دیگا۔ دوسری جانب امریکی سفارتکار کاراکاس میں سفارت خانے کی بحالی کا جائزہ لے رہے ہیں۔وینزویلا نے اعلان کیا ہے کہ اس نے امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کے لیے بات چیت کا آغاز کر دیا ہے، جو امریکی فوج کی جانب سے صدر نکولس مادورو کی معزولی کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔ عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز کی حکومت کے مطابق یہ بات چیت دونوں ممالک میں سفارتی مشنز کی دوبارہ بحالی کے مقصد سے کی جا رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید