• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اترپردیش کے بعد راجستھان میں بھی اسکولوں میں روزانہ اخبار پڑھنا لازمی قرار

لاہور(خالدمحمودخالد) اتر پردیش کے بعد بھارتی ریاست راجستھان کی حکومت نے بھی تعلیم کے میدان میں ایک اہم اور تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے ریاست کے تمام سرکاری اسکولوں میں روزانہ اخبار پڑھنا لازمی قرار دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں سرکاری نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا جس کے بعد یہ حکم یکم جنوری 2026 سے ریاست کے تمام تعلیمی اداروں میں نافذ العمل ہے۔ اسکولوں کی صبح کی اسمبلی میں اب روزانہ کم از کم دس منٹ کا وقت اخبار پڑھنے کے لیے مخصوص کیا جائے گا اس دوران طلبہ کو قومی بین الاقوامی کھیلوں کی اہم خبریں، ایڈیٹوریل اور بڑی سرخیاں پڑھنے اور سننے کا موقع ملے گا۔ حکومت کی طرف سے جاری کردہ تفصیلی ہدایات کے مطابق سینئر سیکنڈری اور انگریزی میڈیم اسکولوں میں کم از کم دو اخبار لازمی پڑھنے ہوں گے جن میں ایک ہندی زبان کا اور ایک انگریزی زبان کا اخبار ہوگا جبکہ اپر پرائمری اسکولوں میں کم از کم دو ہندی اخبار موجود ہونے چاہییں۔ اخبارات کی تمام سبسکرپشن کا خرچہ راجستھان سکول ایجوکیشن کونسل برداشت کرے گی یعنی یہ مکمل طور پر مفت اور حکومتی ذمہ داری ہوگی۔ کلاسوں کو گروپس میں تقسیم کرکے بچوں کو باری باری بلند آواز میں پڑھنے کی ترغیب دی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید