راولپنڈ(اسٹاف رپورٹر)متحدہ عرب امارات کے وفد نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، کسٹمز اینڈ پورٹ سیکورٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن لحیج الفلاسی کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کے8 رکنی وفد نے گزشتہ روزایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا،دورے کے دوران وفد کو ایف آئی اے کے مینڈیٹ، ڈھانچے اور آپریشنل کاموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی،ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، رفعت مختار راجہ نے انسانی سمگلنگ، تارکین وطن کی سمگلنگ، اور امیگریشن سے متعلق جرائم سے نمٹنے کے لیے ایف آئی اے کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔