راولپنڈی (ناصر چشتی خصوصی نمائندہ) سردی کی شدت میں اضافے کے باعث پنجاب بھر کے اسکولوں اور کالجوں میں موسمِ سرما کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق بچوں کی صحت کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سردی کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیشِ نظر حکومت نے چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔