کراچی ( نیوز ڈیسک) صدرٹرمپ کی پابندیوں نے عالمی عدالت کے ججوں کی روزمرہ زندگی مشکل بنا دی، ICC ججوں کےامیزون، جی میل اور کریڈٹ خدمات بند، امریکی فنڈز اور خدمات تک رسائی سے روکا گیا، پابندیاں اسرائیلی و افغان تحقیقات پر دباؤ کا حصہ، ICC وعالمی برادری نے عدالتی آزادی کیلئےخطرہ قرار دیا۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کے اعلیٰ ججوں اور سینئر عہدیداروں پر عائد پابندیوں نے ان کی روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے، جس میں ان کےامیزون،جی میل اور دیگر امریکی خدمات تک رسائی منقطع ہو گئی ہے، ان کے بینک کھاتے اور کریڈٹ کارڈز بلاک ہو گئے ہیں اور امریکی افراد یا کاروبار کے ساتھ کوئی لین دین بھی ممکن نہیں رہا۔ایک ایسی صورت حال جس نے معمول کے کام جیسے ہوٹل، ٹرین یا پروازیں بُک کرنا اور ڈالر خریدنا ناممکن بنا دیا ہے۔