• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، تاجر کے بیٹے کو اغوا کر کے تاوان مانگنے والا پڑوسی نکلا

پشاور(کرائم رپورٹر )پشاور میں تاجر کے بیٹے کو اغوا کرنے والا پڑوسی نکلا ، بچے کی بازیابی کیلئے پڑوسی نے 30لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ تفصیل کے مطابق پشاور میں تھانہ خزانہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 30لاکھ روپے تاوان کے لیے اغوا کیے گئے بچے کو بحفاظت بازیاب کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، اغوا کار مغوی بچے کا پڑوسی نکلا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنے کپڑوں کے تاجر پڑوسی کے سات سالہ بچے کو اغوا کر کے ضلع چارسدہ منتقل کر دیا تھا اور بچے کی بازیابی کے لیے والدین سے 30لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔تاوان کی اطلاع ملنے پر تھانہ خزانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کامیاب چھاپہ مارا، جس کے دوران مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا جبکہ اغوا میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور موبائل فون بھی برآمد کر کے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔مغوی بچے کو والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر پہلوں کی بھی جانچ کی جا رہی ہے تاکہ کسی ممکنہ سہولت کار کا پتہ لگایا جا سکے۔
پشاور سے مزید