• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارفین کیلئے پریشان کن خبر، ملک میں آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے

اسلام آباد ( رانا غلام قادر) صا رفین کیلئے پریشان کن خبر ہے کہ ملک میں آٹےکی قیمتوں کوپرلگ گئے ہیں۔ حالیہ ایک ہفتےکےدوران آٹے کا بیس کلوکا تھیلا پانچ سو نوےروپے تک مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کی سرکاری دستاویزات میں تفصیلات سامنےآگئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں آٹےکے بیس کلوتھیلےکی قیمت ملک میں سب سے زیادہ دو ہزار آٹھ سو تریانوے روپے تینتیس پیسے تک پہنچ گئی ۔وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویزات کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں سرگودھا میں 590 روپے ملتان226روپے66پیسے، خضدار200روپے، بہاولپور 163روپے33پیسے اورکوئٹہ میں آٹےکا 20کلو کا تھیلا140روپےتک مہنگا ہوا۔گذشتہ ایک ہفتے میں گوجرانوالہ میں آٹےکے 20کلو تھیلےکی قیمت134روپےاوراسلام آباد،راولپنڈی میں آٹےکے20 کلوتھیلےکی قیمت120روپے تک بڑھ گئی جبکہ کراچی،پشاور،سکھر اورلاڑکانہ میں آٹے کے20کلوتھیلےکی قیمت میں100روپے تک کا اضافہ ہوا۔اسی طرح حیدرآباد،سیالکوٹ80 روپے، بنوں50روپےاورلاہور میں آٹےکے20 کلوتھیلے کی قیمت 40روپے تک بڑھ گئی-دستاویزات کے مطابق راولپنڈی میں آٹے کے20 کلوتھیلے کی قیمت2866روپے47پیسے ،پشاور 2850 روپے، بنوں 2800روپے، کوئٹہ2660روپےاورکراچی میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت2600 روپےتک پہنچ گئی۔

اہم خبریں سے مزید