• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی ایکٹ کیخلاف جماعت اسلامی کا لاہور میں عوامی ریفرنڈم 15 سے 18 جنوری ہوگا، ضیاء الدین انصاری

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام بلدیاتی ایکٹ 2025ء کے خلاف صوبائی دارالحکومت میں عوامی رائے کے حصول کے لیے عوامی ریفرنڈم کرانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ عوامی ریفرنڈم 15 سے 18 جنوری 2026 تک منعقد ہوگا، جس کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ عوامی ریفرنڈم کے لیے بیلٹ باکسز کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے اور بڑی تعداد میں بیلٹ باکسز تیار کیے جا چکے ہیں۔
لاہور سے مزید