کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جوہری مذاکرات کیلئے رابطہ کر لیا، امریکی صدر کا کہنا تھا تہران مذاکرات چاہتا ہے مگر سخت آپشنز بھی زیرِ غور ہیں۔ جبکہ ایرانی وزارت خاجہ نے بتایا رابطے کے ذرائع کھلے ہیں، ادھر ملک میں جاری احتجاج احتجاج تیسری ہفتے میں داخل ہوگیا۔ ملک میں حکومت کی حمایت میں ریلیاں نکسلی گئیں۔ دوسری جانب بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران میں جاری بحران ایک نسل کا سب سے بڑا چیلنج ہے، اثرات عالمی تیل مارکیٹ اور خطے کی سکیورٹی پر پڑ سکتے ہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے امریکی اہلکار اور وینس ٹرمپ کو ایران پر حملے سے پہلے سفارتکاری آزمانے کی ترغیب دے رہے ہیں، غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں مسلسل احتجاج، بڑھتی ہلاکتوں اور امریکی دباؤ کے درمیان صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ تہران نے واشنگٹن سے دوبارہ جوہری مذاکرات شروع کرنے کی درخواست کی ہے، جبکہ امریکا نے بیک وقت سخت اقدامات کے اشارے بھی دیے ہیں۔ یروشلم پوسٹ کے مطابق ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا سے نئے جوہری معاہدے پر مذاکرات کی بحالی کے لیے رابطہ کیا ہے۔