• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے بغیر کامن ویلتھ اسپیکرز کانفرنس

کراچی (رفیق مانگٹ) بھارت میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے بغیر کامن ویلتھ اسپیکرز کانفرنس ہوگی۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال میں 15 جنوری سے شروع ہونے والی 28ویں کامن ویلتھ اسپیکرز اور پریزائیڈنگ آفیشرز کانفرنس میں پاکستان کے اسپیکر سردار ایاز صادق شرکت نہیں کرینگے، 56 کامن ویلتھ ممالک کے 59اسپیکرز اور ڈپٹی اسپیکرز شرکت کریں گے۔جبکہ کانفرنس کے دوران پاکستان کا پرچم بھی نہیں لگایا جائیگا۔ یہ فیصلہ دو سینئر حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پراخبار کو بتایا۔کانفرنس کی صدارت اور افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔ لوک سبھا اسپیکر اوم بیرلا نے بتایا کہ وزیر اعظم کانفرنس کا باقاعدہ آغاز کریں گے، جس میں 56 کامن ویلتھ ممالک کے اسپیکرز اور ڈپٹی اسپیکرز شرکت کرینگے۔ بنگلہ دیش بھی اپنی نمائندگی سے محروم رہے گا کیونکہ اس کے قومی پارلیمان جتیا سنگساد کا اسپیکر موجود نہیں ہے، جسے حکومت شیخ حسینہ کے خاتمے کے بعد 6 اگست 2024 کو تحلیل کر چکی ہے۔
اہم خبریں سے مزید