کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں شدید سردی دوران اچانک گیس کی فراہمی معطل ہو گئی، تفصیلات کے مطابق پیر کوکراچی کے مختلف علاقوں میں اچانک گیس کی بندش یا پریشر کم ہونے سے گھریلو، کمرشل صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، شہریوں کا کہنا ہے کہایس ایس جی سی نے بھی کے۔الیکٹرک کی طرح بغیر اطلاع کے گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع کر دی ہے جس سے خاص طورپر گھریلو صارفین کومسائل کا سامنا کرناپڑتا ہے ،پیر کو بھی گلستان جوہر،گلشن اقبال ، اسکیم 33، ملیر، سعود آباد، نارتھ کراچی پی آئی کالونیکالونی، ناظم آباد، شادمان ٹاؤن، سرسید ٹاؤن، کاٹھور ۔ گارڈن، عثمان آباد ، غازی نگر ، بوہرہ پیر، اختر کالونی، منظور کالونی، چنیسر گوٹھ، گڈاپ، اورنگی ٹاون، لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی فراہمی اچانک بند ہو گئی یا پھرگیس کا پریشر انتہائی کم ہو گیاجس سےکچن میں کام کرنا ناممکن ہو گیا اور عوام کوبچوں کھانے کیلئے ہوٹلوں سے کھانا منگوانا پڑا۔دوسری جانب ایس ایس جی سی ذرائع کے مطابق2گیس فیلڈ بند ہونے سے کمپنی کو گیس کی کمی کا سامنا ہے تاہم جلد صورتحال بہتر ہو جائیگی۔