• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن سے راہِ فرار اختیار کیلئے بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم کیں، رہنما جماعت اسلامی

اسلام آباد (نیوز ر پورٹر) جماعت اسلامی پنجاب کے میڈیا ایڈوائزر سجاد احمد عباسی نے اسلام آباد میں بلد یاتی انتخابات کو چوتھی بار ملتوی کرنے کی شد ید الفاظ میں مذ مت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ میٹرو پولیٹن شہر کو ٹاؤن کارپوریشن میں تبدیل کر کے اختیارات عوامی نمائندوں کو منتقل کرنے کے بجائے بیوروکریسی کے کنٹرول‘دیناآئین کے آرٹیکل 140-A کی صریح خلاف ورزی ہے،‘ووٹ کو عزت دو”کا نعرہ لگانے والے درحقیقت عوام کو اختیار دینے سے خوف زدہ ہیں، اسی لیے بلدیاتی نظام سے بھاگ رہے ہیں، عوام سے کروڑوں وپے بٹورنے کے بعد الیکشن نہ کروانا ریاستی اداروں کی جانب سے عوام کو لوٹنے کے مترادف ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے متعارف کرایا گیا نیابلدیاتی آرڈیننس متعارف کروا کر اسلام آباد کی عوام کے بنیادی جمہوری حقوق پر شب خون مارا اور جمہوریت کی نر سری کو روند دیا گیا ہے، انھوں نے کہا الیکشن سے راہِ فرار اختیار کرنے کے لیے اب تک چار مرتبہ بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم کی جا چکی ہیں، مسلم لیگ ن کو اپنی شکست نظر آرہی تھی اس لیے انھوں نے آرڈیننس کے ذریعے چوتھی بار الیکشن ملتوی کروا ئے ہیں، اسلام آباد اور لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کا خاتمہ کر کے ٹاؤن کارپوریشنز قائم کرنا عوامی وسائل کو کر پٹ بیو رو کریسی کے ہاتھ میں دینے کی سازش ہے۔
اسلام آباد سے مزید