• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ماہ کے بچے کے والدین کی پنجاب کے وزیراعلیٰ سے مدد کی اپیل

راولپنڈی (جنگ نیوز)لاہور کے ماڈل ٹاؤن میں واقع اتفاق ہسپتال (ٹرسٹ) میں، ایک ماہ کے بچے کے والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب، مریم نواز سے درخواست کی ہے کہ صحت کارڈ کی سہولت بحال کر کے ان کی مالی مدد کی جائے تاکہ وہ اپنے بچے کے علاج کے اخراجات کو بہتر طریقے سے پورا کر سکیں۔بچے کی حالت انتہائی نازک ہے اور وہ دل کی سرجری کے بعد وینٹی لیٹر پر ہیں۔ بچے کو "ٹرانسپوزیشن آف دی گریٹ آرٹریز" (TGA) کی نایاب اور پیچیدہ پیدائشی بیماری تشخیص ہوئی تھی، جس کے لیے فوری اور خصوصی سرجری کی ضرورت پیش آئی۔ بیماری کی نوعیت کے پیش نظر، علاج میں نہ صرف پیچیدہ سرجری کی ضرورت تھی بلکہ اس کے بعد کی دیکھ بھال کے اخراجات بھی کافی تھے۔
اسلام آباد سے مزید