کراچی( اسٹاف رپورٹر) لٹل اسٹار کے حقیقی ہیرو بننے کا وقت قریب آگیا، تیاریاں مکمل ہوچکیں۔ 16ملکوں کے انڈر19کرکٹرز جمعرات سے زمبابوے اور نمیبیا میں شروع ہونے والی انڈر19 کر کٹ کی عالمی جنگ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے ۔ آسٹریلیا دفاعی چیمپئن ہے ۔ ورلڈ کپ کی دس ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں براہ راست جگہ بنائی ، چھ ٹیموں کا انتخاب چھ ریجن کے کوالیفائی مقابلوں سے کیا گیا، پہلا ورلڈ کپ1988میں آسٹریلیا میں کھیلا گیا تھا۔ پاکستان گروپ سی میں انگلینڈ، زمبابوے اور اسکاٹ لینڈ کے ساتھ شامل ہے ۔50اوورز کے اس ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 16جنوری کو انگلینڈ کے ساتھ مقابلے سے کرے گی، پاکستان نے 2004اور2006 میں بنگلہ دیش میں ویسٹ انڈیز، اور سری لنکا میں بھارت کو ہراکر ٹائٹل جیتا، 2012اور2014 میں پاکستانی ٹیم رنر اپ رہی۔ جمعرات کو چار میچز ہوں گے جس میں بھارت اور امریکا، زمبابوے اور اسکاٹ لینڈ، تنزانیہ اور ویسٹ انڈیز ، آسٹریلیا اور آئر لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے لئے میچ آفیشلز کے پینل کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلان کردہ میچ آفیشلز میں پاکستان کے فیصل آفریدی بھی شامل ہیں۔ سپر سکس مرحلے اور ناک آؤٹ مقابلوں کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ میچ آفیشلز کی پیشہ ورانہ کارکردگی بھی ٹورنامنٹ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گی۔فیصل آفریدی کی شمولیت کو پاکستانی کرکٹ کیلئے اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔ سپر سکس مرحلے اور ناک آؤٹ مقابلوں کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، آئی سی سی حکام کے مطابق اگلے مرحلوں کے لیے آفیشلز کا انتخاب کارکردگی اور تجربے کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ دونوں میزبان ممالک میں ٹورنامنٹ کی کامیاب میزبانی کے لیے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ میچ آفیشلز کی پیشہ ورانہ کارکردگی بھی ٹورنامنٹ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گی۔