• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ٹینکرز اور ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہم ختم کرنے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ٹینکرز اور ہایئڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی ختم کرنے کافیصلہ،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن کو متبادل نظام کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی ٹینکرزسےجان چھڑائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے ٹینکرز اور ہایئڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی ختم کرنے کافیصلہ ،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ حکام کو متبادل نظام کی ہدایت جاری کردی انہوں نے کہا کہ کراچی واٹر کارپوریشن کے زیر انتظام موجود تمام ساتوں ہایئڈرنٹس کو بتدریج ختم کرکےلائنوں کے ذریعے پانی فراہم کیا جائے شہریوں کو پانی انکی دہلیز پر لائنوں کے ذریعے فراہم کرنے کا بندوبست کریں واضح رہے واٹر ہایئڈرنٹس سے ماہانہ تیس کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہوتا ہے میئر کراچی نے کہا کہ واٹر ہایئڈرنٹس کا کنٹریکٹ گزشتہ سال مئی میں ختم ہوچکا ہے نئے کنٹریکٹس جاری نہیں کریں گے ۔

اہم خبریں سے مزید