• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی مظاہرین تک جلد امداد پہنچنے والی ہے، ٹرمپ کا دعویٰ، امریکی شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت

کراچی (رفیق مانگٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جاری مظاہروں کے تناظر میں ایرانی عوام سے احتجاج جاری رکھنے اور ریاستی اداروں پر دباؤ بڑھانے کی اپیل کی ہے، ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا کہ مدد راستے میں ہے۔ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت بھی کی اور خبردار کیا کہ اگر ایرانی حکام مظاہرین کے خلاف تشدد جاری رکھتے ہیں تو امریکا انتہائی سخت آپشنز استعمال کر سکتا ہے، جن میں فضائی حملے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ممکنہ امریکی اہداف میں ایرانی فوجی تنصیبات، پاسدارانِ انقلاب کے مراکز، کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز اور حکومت کے اہم رہنما شامل ہو سکتے ہیں۔ قطر نے کسی بھی ممکنہ فوجی تصادم کے حوالے سے خبردار کیا ہے کہ اس کے خطے پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ٹائم میگزین کے مطابق ایران میں مظاہروں کے دوران ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ فوجی کارروائی کے اشاروں نے عالمی توجہ اس سوال پر مرکوز کر دی ہے کہ اگر امریکا حملہ کرتا ہے تو اس کی نوعیت کیا ہوگی اور اس کا مقصد کہاں تک محدود رہے گا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر کو فوجی اور غیر فوجی دونوں طرح کے آپشنز پر بریفنگ دی گئی ہے، جن میں سائبر حملے اور مخصوص تنصیبات پر محدود کارروائیاں شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید