• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور سعودیہ کا معدنیات کے شعبے میں مشترکہ سرمایہ کاری پر غور

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ)پاکستان اور سعودیہ کا معدنیات شعبے میں مشترکہ سرمایہ کاری پر غور، اسلام آباد اور ریاض نے کان کنی، معدنی وسائل اور تکنیکی تعاون میں تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ۔یہ اتفاق رائے فیوچر منرلز فورم ریاض میں وفاقی وزیر علی پرویز ملک اور سعودی وزیر صنعت کی ملاقات میں سامنے آیا۔مضبوط شراکت داری پر مذاکرات کیے گئے۔ پاکستان اور سعودی عرب نے منگل کو کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور معدنی وسائل کی مکمل ویلیو چین میں مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا، دنیا بھر میں اہم معدنیات پر توجہ بڑھ رہی ہے۔یہ اتفاق فیوچر منرلز فورم (FMF) 2026کے موقع پر ریاض میں پاکستان کے وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر ابراہیم الخریف کے درمیان ملاقات کے دوران سامنے آیا۔

اہم خبریں سے مزید