• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، نفرت کی انتہا، بنگلہ دیشیوں کو نکالنے کیلئے AI استعمال کا اعلان

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) بھارت میں نفرت کی انتہا، بنگلہ دیشیوں کو نکالنے کیلئے AI کے استعمال کا اعلان، ممبئی و مہاراشٹر میں بنگلہ دیشی و روہنگیا تارکینِ وطن کی شناخت کیلئے اے آئی ایپ تیار کی جائے گی۔ اے آئی ٹول سے سو فیصد شناخت و ملک بدری ممکن، وزیرِ اعلیٰ فڈنویس نے اقدام کو انتخابی منشور کا حصہ بنا دیا اور کہا کہ ہم ممبئی کو بنگلہ دیشیوں سے آزاد کرائیں گے۔ بھارتی ریاستی حکومتوں نے بھارت میں مقیم بنگلہ دیشی شہریوں کو بے دخل کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (آئی ٹی) کے استعمال کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ افراد برسوں سے بھارت میں مقیم ہیں، اپنے کاروبار چلا رہے ہیں اور مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔ ممبئی میں قائم مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ نے اس اقدام کو آئندہ بلدیاتی انتخابات کے منشور کا حصہ بنا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی اور مہاراشٹر میں غیر قانونی بنگلہ دیشی اور روہنگیا تارکینِ وطن کی نشاندہی کے لیے وزیرِ اعلیٰ مہاراشٹر دیویندر فڈنویس نے اعلان کیا ہے کہ مہایوتی حکومت بمبئی کے حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید