کراچی (رفیق مانگٹ)روس کے ذریعے اسرائیل اور ایران کی خفیہ سفارتکاری، جب تک ایران حملہ نہیں کرے گا، وہ بھی کارروائی نہیں کرے گا،اسرائیل کی یقین دہانی ، دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر پیشگی حملے کرنے سے گریز کا وعدہ کیا ہے، امریکی اخبار ۔ تفصیلات کے مطابق دسمبر 2025 کے آخر میں ایران میں احتجاج شروع ہونے سے چند دن قبل، اسرائیل اور ایران نے روس کے ذریعے خفیہ پیغامات کا تبادلہ کیا۔ اسرائیل نے یقین دہانی کرائی کہ جب تک ایران حملہ نہیں کرے گا، وہ کوئی پیشگی کارروائی نہیں کرے گا، اور ایران نے اسی چینل کے ذریعے یہی وعدہ کیا۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی روس سے کہا کہ ایران کو پیغام پہنچائے کہ اسرائیل کسی حملے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ یہ غیر معمولی رابطے دونوں ممالک کی دشمنی کے باوجود ہوئے، جس میں اسرائیل کی لبنان میں ایران نواز ملیشیا حزب اللہ کے خلاف فوجی مہم کی تیاری، ایرانی بیلسٹک میزائل اسٹاک کے بارے میں اسرائیل کی پبلک دھمکیاں، ایران کے داخلی سیاسی بحران، امریکی ممکنہ مداخلت، اسرائیل کی دفاعی تیاری، حزب اللہ کو الگ تھلگ کرنے کی حکمت عملی، روس کا ثالثی کردار، گزشتہ حملوں کا تناظر، اور مستقبل میں اسرائیل اور ایران کے تعلقات شامل ہیں۔