کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ ایران میں قتل عام رک گیا ہے، پھانسیوں کا بھی کوئی منصوبہ نہیں ، اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران میں ملک گیر مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں ہونے والی ہلاکتوں میں کمی آ رہی ہے، ان کا کہنا ہے کہ فی الحال ایران میں بڑے پیمانے پر پھانسیوں کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔