• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور سعودیہ سے دفاعی معاہدے پر مذاکرات ہوئے، ترکیہ

کراچی (نیوزڈیسک )ترکیہ کے وزیرخارجہ حاقان فیدان کا کہنا ہے کہ علاقائی ممالک کو سلامتی کے معاملے پر تعاون کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا چاہئے‘ پاکستان اور سعودی عرب سے سہ فریقی دفاعی معاہدے مذاکرات ہوئے ہیں ‘بات چیت جاری ہے لیکن ابھی تک کسی معاہدے پر دستخط نہیں کیے گئے‘خطے میں بداعتمادی کو ختم کرنے کے لیے وسیع تر علاقائی تعاون اور بھروسے کی ضرورت ہے ‘ اگر متعلقہ ممالک ایک دوسرے پر بھروسہ کریں تو علاقائی مسائل حل ہو سکتے ہیں‘صدرطیب اردوان کا وژن ایک ایسا جامع پلیٹ فارم ہے جو وسیع تر تعاون اور استحکام پیدا کرے‘ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے خلاف ہیں‘ہمارا ماننا ہے کہ ایران کے اصل مسائل انھیں خود حل کرنے چاہئیں‘ایران میں معاشی بے چینی کو غلط انداز میں بغاوت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعرات کو استنبول میں پریس کانفرنس کے دوران ترکیہ کے وزیرخارجہ سے پاکستان ‘سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مذاکرات سے متعلق میڈیا رپورٹس کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ بات چیت ضرور ہوئی ہے تاہم ابھی تک کوئی معاہدہ طے نہیں پایا۔ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں بداعتمادی کو ختم کرنے کے لیے وسیع تر علاقائی تعاون اور اعتماد کی ضرورت ہے، کیونکہ یہی بداعتمادی ایسے مسائل پیدا کرتی ہے جو بیرونی طاقتوں کے اثر و رسوخ، جنگوں یا دہشت گردی سے جنم لینے والی عدم استحکام کا باعث بنتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید