اسلام آباد (رانا غلام قادر) وفاقی کابینہ نے پارلیمنٹ میں غیرسرکاری( پرائیویٹ) بلز متعارف کرانےکےرولز میں ترامیم کیلئے وزیر دفاع خواجہ آصف کی سر براہی میں کا بینہ کمیٹی تشکیل دید ی ، کمیٹی میں وفاقی و زرا اعظم نذیر تارڑ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ،اٹارنی جنرل،سیکریٹری قانون اور پارلیمانی امور بھی شامل ہیں ، کمیٹی رولزآف پروسیجرز/ بزنس ترامیم کا جائزہ لیگی ،30 روزمیں رپورٹ کابینہ میں جمع کرانے کا ٹاسک حوالے ۔پارلیمنٹ میں غیر سرکاری (پرائیویٹ) بلز متعارف کرانے کے رولز میں ترامیم کے سلسلے میں وزیردفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی تشکیل ،کمیٹی میں وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑاوروزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری شامل ہیں۔