اقوام متحدہ(جنگ نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایران کے معاملے پر ہنگامی اجلاس ہوا۔ اقوام متحدہ میں متعین امریکی سفیر مائیک والٹز نے جمعرات کو سلامتی کونسل کو بتایا کہ امریکہ ایران کے ’بہادر عوام‘ کے ساتھ کھڑا ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ واضح کر دیا ہے کہ ’قتل عام کو روکنے کے لیے تمام آپشنز میز پر موجود ہیں۔‘"ایران کا طرز عمل مذاکرات کے برعکس ہے،امریکی صدر عمل پر یقین رکھتے ہیں۔ روسی مندوب نے کہاکہ امریکا ایران میں خوف و ہراس پھیلا رہا ہے،ہم ایران میں بیرونی مداخلت کی مذمت کرتے ہیں۔