نیویارک (تجزیہ عظیم ایم میاں)75 ممالک پر امریکی امیگریشن کی پابندیوں کا جواز ؟ پاکستان سمیت 22 مسلم ممالک بھی شامل۔ صدر ٹرمپ بھارت سے اعلانیہ ناراض مگر ایک ارب آبادی والا بھارت شامل نہیں ؟ وجوہات؟ پابندیوں کی وجوہات اور جواز کا اصولی اطلاق دنیا کے تمام ممالک پر ہوتا ہے،صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے جن 75 ملکوں سے امریکی امیگریشن کی فائلوں میں زیر غور امیگرنٹ ویزا کیلئے جن لاکھوں درخواستوں پر غور اور عمل کو ؍21 جنوری سے روکنے کا اعلان کیا ہے اس میں پاکستان سمیت 22 سے زائد مسلمان ممالک بھی شامل ہیں ۔ ان پابندیوں کا جواز بیان کرتے ہوئے امریکی ایڈمنسٹریشن نے جو وجوہات بیان کی ہیں اُن میں ایک وجہ یہ بھی بیان کی گئی ہے کہ امریکا میں موجود اسپانسرز اپنے ایسے رشتہ داروں اور افراد کو بھی اسپانسر کر دیتے ہیں جو امریکا پہنچ کر اور امریکا کے ہیلتھ سسٹم پر بوجھ بن جاتے ہیں اور امریکا کے ویلفیئر نظام یعنی پبلک چارج سے فوائد حاصل کر کے امریکا کے مالی نظام کے بوجھ میں اضافہ کا سبب بنتے ہیں ۔