• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں ممکنہ تبدیلی اقتدار، بھارت کیلئے دھچکا ہوسکتی ہے، انڈین اخبار کا دعویٰ

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں جاری احتجاج اور ممکنہ تبدیلیِ اقتدار بھارت کے لیے ایک بڑا اسٹریٹجک دھچکا ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ چابہار بندرگاہ، وسطی ایشیا تک رسائی اور خطے میں پاکستان کے اثر کو متوازن رکھنے میں تہران دہلی کا کلیدی شراکت دار رہا ہے، جبکہ ایران کی کمزوری یا عدم استحکام سے پاکستان کو علاقائی برتری اور چین کو معاشی و اسٹریٹجک اثرورسوخ بڑھانے کا موقع مل سکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب بھارت پہلے ہی بنگلہ دیش میں سیاسی تبدیلی، پاکستان سے سکیورٹی خدشات اور چین کے بڑھتے علاقائی کردار کا سامنا کر رہا ہے۔ایران کی اندرونی کمزوری سے بھارت کا مغربی رابطہ تقریباً منقطع ہو سکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید