کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی سینیٹر لندسے گراہم کا کہنا ہے کہ ایسی میڈیا رپورٹس کہ صدر ٹرمپ ایران پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے، بالکل غلط اور حقیقت سے مکمل طور پر متصادم ہیں۔ایران کی موجودہ حکومت کے خلاف ضروری اور فیصلہ کن کارروائی صدر کی ذاتی خواہش یا عزم پر منحصر نہیں بلکہ اس کی حکومتی حکمت عملی کا حصہ ہے۔گراہم نے واضح کیا کہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہےاور امریکی اقدامات کے امکانات بدستور فعال ہیں۔