کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی، کروڑپتی ماسیوں کا گینگ گرفتار، مہنگے گھر، گاڑیاں اور قیمتی اشیا خریدنے کا اعتراف، فیروز آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر گھروں میں وارداتیں کرنے والی کروڑ پتی ماسیوں پرمشتمل پانچ رکنی گینگ کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی رقم اور موبائل فونز برآمد کر لیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق فیروز آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طو پرگھروں میں وارداتیں کرنے والی کروڑ پتی ماسیوں پرمشتمل پانچ رکنی گینگ گرفتارکرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی رقم اور موبائل فونز برآمد کر لیے گئے،پولیس کے مطابق گرفتار ماسیاں پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں واقع معروف صنعتکارکے گھر میں گزشتہ 9 سال سے کام کر رہی تھیں،گینگ کی سرغنہ عروج نے معروف صنعتکارکے گھر کے لوکر کی چابی چرا کر3 ہزار میں ڈپلیکیٹ بنوا لی تھی، ابتدائی تفتیش میں گرفتار سرغنہ نے صنعتکار کے گھرسے چوری کی رقم سے گھر، گاڑی، موٹرسائیکل اور دیگر قیمتی اشیاء خریدنے کا انکشاف کیا ہے گرفتارماسی نے بتایاکہ اس نے چوری کی رقم سے 39 لاکھ روپے میں گھر ، 30 لاکھ روپے میں گاڑی اور 2لاکھ 60 ہزار کی موٹر سائیکل خریدی تھی ،چوری کی رقم سے خریدی گئی گاڑی رینٹ پردی ہوئی ہے جبکہ موٹر سائیکل گرفتار ماسی عروج کا شوہر چلا رہا ہے، گرفتار ماسیوں کی شناخت عروج، سویرا، نائلہ، ثناء اورعلشبہ کے ناموں سے کی گئی ہے، گرفتار ماسیوں کا تعلق وہاڑی، اوکاڑا، فیصل آباد، رحیم یار خان اور کوٹ ادو سے ہے ،ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے ماسیوں کے گینگ کی گرفتاری پر ایس ایس پی ایسٹ اور ان کی پولیس ٹیم کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے ڈسٹرکٹ پولیس نے جدید ٹیکنیکل بنیادوں پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے معروف صنعتکار کے گھر میں طویل عرصے سے چوری کی وارداتوں میں ملوث گھریلو ملازماؤں پرمشتمل گینگ کو گرفتار کیا۔ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔