اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور بحرین نے انسداد دہشتگردی تعاون مزید مضبوط بنانے اور منشیات سمگلنگ کیخلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا ہے ، یہ اتفاق صدر آصف علی زرداری اور بحرینی وزیر داخلہ کی منامہ میں ملاقات کے دوران ہوا، ملاقات میں سکیورٹی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا،دونوں ممالک نے منظم جرائم کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی پر زوردیا ،سکیورٹی تعاون بڑھانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، صدر آصف زرداری نے استقبالیے سے خطاب میں کہا کہ بحرین کیساتھ اقتصادی ، سرمایہ کاری، شراکت داری اور ادارہ جاتی روابط کے فروغ کیلئے پر عزم ہیں،بحرینی وزیر داخلہ نے محسن نقوی کے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے صدر زرداری کے سامنے خصوصی ذکر کیا۔