• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دینی مدارس تاریخ کا روشن باب، تحفظ اوّلین ترجیح: ڈاکٹر احسان بھٹہ

لاہور(خبرنگار) سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ دینی مدارس تاریخ کا روشن باب ہیں اور ان کا تحفظ حکومتِ پنجاب کی اوّلین ترجیح ہے۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ مدرسہ جامعہ ہجویریہ کو پنجاب یونیورسٹی سمیت دیگر علمی اداروں کے اشتراک سے جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز حضرت داتا گنج بخشؒ کے آستانہ پر قائم عظیم دینی درسگاہ جامعہ ہجویریہ میں منعقدہ تقریبِ سعید بسلسلہ ختمِ بخاری شریف، دستارِ فضیلت اور تقسیمِ اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
لاہور سے مزید