لاہو ر (خبر نگار ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سمن آباد کے زیراہتمام ورکرزکنونشن جامع مسجد عکس جمیل سمن آباد میں نائب امیر لاہور میاں رضوان نفیس کی صدارت میں منعقد ہوا۔کنونشن میں سیکرٹری جنرل لاہور مولانا قاری علیم الدین شاکر،نائب امیر جے یوآئی لاہور مولانا محمداشرف گجر، مبلغ مولاناعبدالنعیم، ناظم تبلیغ لاہور قاری عبدالعزیز، مولاناخالدمحمود ، مولانا عزیز الرحمن، مولانا حبیب الرحمن ضیاء،، حاجی سعید انصاری دیگرنے شرکت کی۔ ورکرکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مقرین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ اور شریعت محمدی کی اساس اوربنیاد ہے۔ قادیانی ختم نبوت کی انکار کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔