اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) گزشتہ تین برس میں نادرا 500 سے زائد افسران کی تقرری کا انکشاف ہو اہے۔یہ انکشاف وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں کیا۔ انہوں نے نادرا میں کنٹریکٹ بنیادوں پر تقرریوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں اور بتا یا کہ اسلام آباد میں خواتین کیلئے ہاسٹلزکی معلومات کے حوالے سے سروے ہورہاہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین برس میں نادرا میں 500 سے زائد افسران کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی ہوئے، ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تین تقرریاں کنٹریکٹ بنیادوں پر کی گئیں۔ 5 ڈائریکٹرز، 29 ڈپٹی ڈائرکٹرز، 173 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کنٹریکٹ بنیادوں پر مقرر کئے گئے،تین سالوں میں نادرا میں 290 ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کنٹریکٹ بنیادوں پر تعینات کئے گئے۔ 185کو دوبارہ ملازمت دی گئی ۔