اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) سینئربیو رو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 21 میں ترقی کیلئے لازمی نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس 2026-27 کیلئے سول افسران کی نامزدگیوں میں ردوبدل کیاگیا ، مختلف سروسز اور گروپس کے گریڈ 20 کے 11 افسران کی اضافی نامزدگی کی گئی جن میں پولیس سروس کے افسر اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، آئی بی ڈویژن میر واعظ نیاز،فارن سروس کے ہائی کمشنر نیروبی ابرار حسین خان، تاشقند میں سفیراحمد فاروق، جنیوا میں نمائندےڈاکٹر بلال احمد،بیونس آئرس میں سفیر حسن افضل خان اور سفیرطارق کریم،ڈائریکٹر ʼنیب ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد شکیل انجم،ڈائریکٹر جنرل (ٹی پی) وزارت تجارت، اسلام آباد شفیق احمد شہزاد ،چیف انٹرنل آڈیٹر، سینیٹ سیکریٹریٹ، اسلام آباد عمر علی شاہ بنوری ،ڈائریکٹر (اے اینڈ ایف) سول سروسز اکیڈمی، لاہور عثمان جاوید لون ،ڈی جی، انفارمیشن سروسز اکیڈمی عنبرین گل شاہد شامل ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان نامزدگیوں کیلئے صدر، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کو مراسلہ ارسال کر دیا ۔