اسلام آباد( رانا غلام قادر )وفاقی و صوبائی افسران کی گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس (SMC) کیلئے نامزد افسران میں پانچویں مرتبہ ردوبدل ، 8 افسران کی نامزدگی منسوخ ، 22 کی اضافی نامزدگی کی گئی جبکہ 2 افسران کے تربیتی سٹیشنز تبدیل کئے گئے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریکٹر، نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے، سینئر مینجمنٹ کورس کا دورانیہ 19 جنوری سے 8 مئی 2026 تک ہے، جن 8 افسران کی نامزدگی واپس لی گئی ان میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے پراجیکٹ ڈائریکٹر، کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ، بورڈ آف ریونیو، خیبر پختونخوا حکومت اکمل خان، پولیس سروس آف پاکستان کے اسد اعجاز ملہی، صادق حسین، کامران ممتاز، فارن سروس آف پاکستان کے محمد انیل ظفر، محمد عادل پرویز، پاکستان کسٹمز سروس کے جنید عثمان اکرماسلام آباد، سیکریٹری، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ہیڈکوارٹر)، محمد ابراہیم شامل ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے جن 22 افسران کی اضافی نامزدگی کی گئی ، ان میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی سعدیہ حیدر، زوہیب مشتاق، حامد الرحمان، شاہ رخ علی خان، محمد اصغر اور پولیس سروس آف پاکستان کے اختر فاروق، محمد اقبال، محمد عارف اسلم، کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار، یاسر آفریدی، ہارون راشد خان، ساجد حسین کھوکھر، طارق الٰہی مستوئی، امجد حیات شامل ہیں، مزید برآں فارن سروس آف پاکستان کے جہانزیب خان، اکانومسٹ گروپ کے محمد سلیم ساجد، صوبہ پنجاب، پی ایم ایس (ایکس پی سی ایس) گریڈ 19 کے افسران صائمہ یونس، محمد شاکر، محمد خالد مسعود فاروقہ اور محمد سلیم کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے، علاوہ ازیں صوبہ بلوچستان کے گریڈ 19 کے افسران جہانگیر کاکڑ، آزاد جموں و کشمیر حکومت کے ندیم احمد جنجوعہ کی اضافی نامزدگی کی گئی ۔