• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ میں نجی شعبے کو اکثریتی نمائندگی دینے کا فیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ میں نجی شعبے کو اکثریتی نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا ہے،وزیر قانون و انصاف اعظم نذیرتارڑ نے بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔ دو آرڈی ننس اور سات دیگر بل بھی ایوان میں پیش ۔۔ وزیر قانون و انصاف اعظم نذیرتارڑ وزیر تجارت کی جانب سے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کی تشکیل نو کے لئے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔ سپیکر ایاز صادق نے اجلاس کی صدارت کی۔ تر میمی بل کے تحت ای ڈی ایف کے بورڈ میں اکثریتی ممبران کا تعلق نجی شعبے سے ہو گابورڈ کے ممبران کی تعداد 11 سے بڑھا کر 16 کی جائے گی۔ بورڈ کی صدارت وزیر تجارت سے لے کر نجی شعبے کے نمایاں ایکسپورٹر کو دی جائے گی۔ بورڈ میں ملک کے 8 بڑے برآمد کنندگان شامل ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید