• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی جے پی کا نیا پارٹی صدر 20 جنوری کو متوقع، نیتن نبین مضبوط امیدوار

نئی دہلی (جنگ نیوز)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) بڑی تبدیلی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے، جہاں پارٹی 20 جنوری کو اپنے نئے صدر کے نام کا اعلان کرے گی۔ پارٹی کے مطابق صدارت کے لیے کاغذاتِ نامزدگی 19جنوری کو جمع کرائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق بی جے پی کے موجودہ قومی ورکنگ صدر اور بہار سے پانچ مرتبہ کے رکنِ اسمبلی نیتن نبین اس عہدے کے مضبوط اور تقریباً متفقہ امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کے امکانات ہیں۔
اہم خبریں سے مزید