کراچی (نیوز ڈیسک) دبئی رواں سال کے اختتام تک تجارتی ایئر ٹیکسی (فضائی ٹیکسی) سروسز کا آغاز کر دے گا اور 2026 کے اوائل میں خودکار ڈرائیونگ والی (بغیر ڈرائیور) ٹیکسیاں متعارف کرائے گا۔ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے سربراہ نے ’ورلڈ گورنمنٹس سمٹ‘ میں بتایا کہ یہ اقدامات شہر میں لوگوں کی آمد و رفت کے طریقے کو بدلنے کے پُرعزم منصوبوں کا حصہ ہیں۔