اسلام آ باد (رانا غلام قادر )دس روپے کابینک نوٹ ختم ہوگایا نہیں؟ اس پروفاقی کابینہ نےوزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی ۔آیادس روپےکابینک نوٹ ختم کیاجائے یا نہیں ؟کمیٹی کوسفارشات دینےکی ہدایت جاری ۔ذرائع کےمطابق وفاقی کابینہ نےکمیٹی کویہ سفارش 10روپےکےبینک نوٹ کی پیداواری لاگت کومد نظر رکھ کر کرنےکا ٹاسک دیا ہےاورساتھ ہی یہ سفارش کرنےکا بھی کہا گیا ہےکہ آیا10روپے کے بینک نوٹ کےمقابلے میں10روپےکاسکہ فائدہ مند ہوگایانہیں؟ -کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں وفاقی کابینہ فیصلہ کرےگی-