• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاورسیکٹر کی سٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2025 جاری

اسلام آباد (ناصر چشتی )نیپرا نےپاورسیکٹر کی سٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2025 جاری کردی رپورٹ کے مطابق ٹیکسز،سرچارجز، ڈیوٹیز کے باعث بجلی کی قیمتیں ناقابل برداشت ہوچکی ہیں ، نقصانات سے گردشی قرض 397 ارب روپے مزید بڑ ھ گیا ،صارفین متبال بجلی زرائع پر جا رہے ہیں ،بجلی کمپنیاں نقصانات کا مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہیں ، سال 2025میں صرف ایک بجلی کمپنی ٹیسکو مقررہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہی ۔ رپورٹ کے مطابق پاورسیکٹر کے اداروں میں ڈیجیٹل ڈیٹا کی عدم موجودگی پلاننگ کے لیے بڑاچیلنج ہے نیپرا رپورٹ 2025 اعدادوشمار کے مطابق سال 2025 میں کے الیکڑک، پیسکو، حیسکو سیپکو کیسکو کی کارکردگی بدترین رہی ان کمپنیوں میں طویل لوڈشیڈنگ، کم وصولیاں، بڑھتے واجبات بڑے مسائل ہیں سال 2025 میں صرف ایک کمپنی نیپرا کے نقصانات کے ہدف کو پورا کرسکی اس عرصے میں ٹیسکو کے علاوہ تمام کمپنیاں نقصانات کا ہدف حاصل کرنے مین ناکام رہیں ۔
اہم خبریں سے مزید